18 مارچ، 2024، 12:05 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85421693
T T
0 Persons

لیبلز

ایران پاکستان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے جانے پر زور

اسلام آباد (ارنا) اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان بارٹر ٹریڈ سسٹم کے نفاذ اور آزاد تجارتی معاہدے پر جلد دستخط کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ارنا کے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر تہران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے سربراہ محمود نجفی عرب کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران اور پاکستان کو آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے، سرحد پر مشترکہ آزاد صنعتی زون قائم کرنے اور دو طرفہ تجارت میں بارٹر ٹریڈ کو نافذ کرنے کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی زور دیا۔

اس سال اگست کے وسط میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر، تہران اور کراچی چیمبرز آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانا اور دو طرفہ تعلقات کا فروغ صدر ایران  کے مجوزہ دورہ اسلام آباد کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .